سعودی عرب میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو کی تقریب

سوئمنگ سوٹ فیشن شو

نیوز ٹوڈے :  سعودی عرب بہت تیزی سے جدت کی طرف بڑھ رہا ہے، مملکت میں مختلف پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ خواتین سے متعلق سخت قوانین میں نرمی بھی کی جا رہی ہے۔اسی تناظر میں بتایا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ جمعہ کو پہلا سوئم سوٹ فیشن شو منعقد ہوا جس میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ کنزل کے تیار کردہ کپڑوں کی نمائش کی گئی۔

   یاسمینہ کنزل کے ڈیزائن کردہ سوٹس کے اس کلیکشن میں مختلف رنگوں پر مشتمل ہے جن میں سرخ، نیلے اور سبز سمیت دیگر جلی اور خوبصورت رنگ شامل ہیں، ان سوٹس کے ذریعے عرب کی تاریخ اور ثقافت کو دکھانے کی کوشش کی گئی۔

یہ شو افتتاحی ریڈ سی فیشن ویک کا حصہ تھا اور اس کا انعقاد سعودی عرب کے مغربی ساحل کے قریب واقع سینٹ ریجس ریڈ سی ریزورٹ میں کیا گیا تھا جو اس سال اکتوبر میں ریاض فیشن ویک کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+