حوثی جماعت کے زیر استعمال (الحدیدہ ایئر پورٹ) پر امریکہ اور برطانیہ کے لگاتار 6 حملے

الحدیدہ ایئر پورٹ

نیوز ٹوڈے :  حوثی جماعت کے زیر قبضہ (الحدیدہ ایئرپورٹ) پر امریکہ اور برطانیہ کے 6 حملے - 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیل فلسطین جنگ میں حوثی جماعت لگاتار حماس کی حمایت میں کھڑی ہے - صیہونی فوج کے غزہ پر حملوں کے جواب میں حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے حمایتیوں کے بحری جہازوں کا داخلہ بند کر رکھا ہے - بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر لگاتار حوثی لڑاکوں کے حملوں کی وجہ سے امریکہ اور برطانیہ نے مل کر بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی حفاظت کیلیے " خوشحالی کے محافظ " نام سے ایک گروہ تشکیل دیا ہے -

حوثی جماعت کے بیان کے مطابق بدھ کے دن امریکہ اور برطانیہ نے الحدیدہ ایئر پورٹ پر لگاتار 6 حملے کیے ہیں - مغربی یمن میں قائم یہ ایئر پورٹ حوثی جماعت کے استعمال میں ہے - حوثی لڑاکوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو اس لیے نشانہ بنا رہے ہیں تا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں امداد ی سامان داخل ہونے دے اور غزہ کا محاصرہ ختم کر دے - حوثی جماعت کا کہنا ہے کہ 'جب تک اسرائیل غزہ جنگ کا خاتمہ نہیں کر دیتا اس وقت تک حوثی لڑاکے بحیرہ احمر ، خلیج عدن اور بحر ہند میں اسرائیل کی جانب جانے والے تجارتی اور فوجی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+