اقوام متحدہ نے 11 جولائی کو عالمی یوم ( سریبرینیتسا ) نسل کشی قرار دے دیا

اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی

نیوز ٹوڈے :  بوسنیا ہرزے گووینا میں 1995 میں سربیا فوج کے بوسنیا کے مسلمانوں کے قتل عام پر اقوم متحدہ نے 11 جولائی کو یوم ( سریبرینیتسا ) نسل کشی قرار دے دیا - نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے امریکہ اور دیگر 17 ملکوں کی ساتھ ملکر 11 جولائی کو عالمی یوم سریبرینیتیسا نسل کشی قرار دینے کی قرار داد اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی -جنرل اسمبلی کے 193 رکن ملکوں میں سے 84 ارکان کے اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے سے سادہ اکثریت کے ساتھ یہ قرارداد منظور ہو گئی -

قرارداد کے مطابق 11 جولائی کو ہر سال 1995 میں سربریتینسا میں کی گئی نسل کشی کے یادگاری دن کے طور پر منایا جاۓ گا ـ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جولائی 1995 میں سربیا کی فوج نے اقوم متحدہ کی طرف سے محفوظ علاقہ قرار دیے جانے والے سربرینیتسا پر حملہ آور ہو کر 8 ہزار سے زائد بوسنیا کے مظلوم مسلمانوں کو قتل کر دیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+