بھارت کے علاقوں میں موسمی تضاد سے 10 افراد جاں بحق
- 29, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت کو موسمیاتی تبدیلیوں نے گھیر رکھا ہے ـ بھارت کے کچھ علاقوں میں شدیدی گرمی نے ڈیرے جما رکھے ہیں تو وہیں پر کچھ علاقوں کو شدید بارشوں نے گھیر رکھا ہے - بھارت میں شدید بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد جاں بحق ـ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست (میزورام )میں ریمل طوفان کی وجہ سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے - بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے مختتلف واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گۓ - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میزورام کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں سکول اور سرکاری ادارے بند کر دیے گۓ ہیں -
دوسری طرف بھارتی ریاست (راجستھان اور نئی دلی) سمیت بھارت کے شمال مغربی حصے میں شدید گرمی نے اپنے ڈیرے جما رکھے ہیں - بھارت کے ان علاقوں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر پہنچ چکا ہے - جس سے ان علاقوں میں شدید گرمی سے ہیٹ ویو کے واقعات سامنے آنے لگے ہیں - بھارتی ریاست (کیرالہ) میں محکمہ موسمیات نے کچھ دنوں میں مون سون بارشوں کے سلسلہ کی پیش گوئی کر دی ہے-
تبصرے