عالمی طاقتوں کو رفع بارڈر دوبارہ کھلوانے میں ناکامی کا سامنا
- 29, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : رفع کراسنگ کھلوانے میں عالمی طاقتیں کمزور پڑنے لگیں ـ ایک طرف تو یورپی یونین اور امریکہ سمیت کئی دوسرے ملک رفع کے بارڈر کو دوبارہ کھلوانے کی کوششیں کر رہے ہیں تو دوسری طرف 7 مئی کو رفع کراسنگ پر قبضے کے بعد اسرائیل اس راستے کو کھولنے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں لگا ہوا ہے - باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کراسنگ کھلوانے کیلیے بین الاقوامی تحریک کو ابھی تک کریم شلوم اور رفع کراسنگ سمیت پہلے سے موجود تمام راستوں پر جو غزہ میں کھولے گۓ ہیں پر اس وقت اسرائیل کی شدید رکاوٹوں کا سامانا ہے-
عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کودی گئی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے رفع کراسنگ پر فلسطینی اتھارٹی کے مشن کی واپسی کو رد کر دیا ہے - فلسطینی اتھارٹی نے 2007 سے غزہ پر حماس کے کنٹرول سے پہلے سے رفع کراسنگ کا نظام سنبھال رکھا تھا - اور یورپی یونین کا مشن بھی اس میں فلسطین اتھارٹی کی مدد کر رہا تھا -
تبصرے