غزہ کےمظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم نہ رکوا نے پر ترکیہ صدر اسلامی ملکوں پر بھڑک اٹھے
- 30, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں جاری اسرائیلی ہٹ دھرمی کو رکوانے میں ناکامی پر ترکیہ کے صدر اسلامی ملکوں پر بھڑک اٹھے - غزہ میں جاری صیہونی فوج کے مظالم کو رکوانے میں ناکامی پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی ملکوں پر تنقیدی وار کرتے ہوۓ (او ۔ آئی ۔ سی) کو بھی کھری کھری سنا دیں - انقرہ میں جاری پارٹی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوۓ ترکیہ کے صدر نے کہا کہ 'روزانہ مظلوم فلسطینی شہیدوں کی لاشیں سڑکوں پر بکھری پڑی ہوتی ہیں-
رجب طیب اردوان نے کہا کہ 'دہشتگرد صیہونی فوجی فلسطینیوں کی عزتوں سےکھیل رہے ہیں - بچوں کو زبح کر رہے ہیں ـ مظلوم فلسطینیوں کو پناہ گاہوں کے اندر جلایا جا رہا ہے ـ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک آخر کب اکٹھے ہوں گے ـ او آئی سی ان اسرائیلی مظالم کے خلاف کب کوئی پائیدار پالیسی بناۓ گی- رجب طیب نے کہا کہ اسلامی دنیا کے دل میں مٹھی بھر دہشتگردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموشی اختیار کرنے سے اوران کی مدد نہ کرنے پر اللٰہ ہم سب سے حساب لے گا -
تبصرے