اسلامی جہاد گروپ نے اسرائیلی یرغمالی جوان کی ویڈیو جاری کر دی

یرغمالی جوان کی ویڈیو

 نیوز ٹوڈے:   فلسطین کے مزاحمتی گروہ (اسلامی جہاد) نے منگل کے دن اپنے پاس قید ایک اسرائیلی یرغمالی جوان کی ویڈیو جاری کر دی - ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی یرغمالی جوان زندہ ہے اور غزہ میں قید ہے - اسرائیل کی جانب سے ویڈیو میں دکھاۓ گۓ جوان کی شناخت "ساشا ترپانوو" کے نام سے کی گئ ہے- 30 سیکنڈ کی ویڈیو میں 28 سالہ اسرائیلی یرغمالی عبرانی زبان میں کچھ بولتا رہا - اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کی گئی وڈیو میں اس قیدی جوان کو ایک ٹی شرٹ پہنے دکھایا گیا ہے البتہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کب کی ہے -

یہ یرغمالی جوان روسی نژاد اسرائیلی شہری ہے اور اسے اس کی والدہ ، داادی اور اس کی گرل فرینڈ سمیت 7 اکتوبر کو "کبوتزنیر اوز" سے اٹھایا گیا تھا - اس کے ساتھ اٹھائی گئی تینوں عورتوں کو نومبر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونےوالے عارضی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلہ میں ہونے والے معاہدے کے دوران ہی چھوڑ دیا گیا تھا - ابھی تک ایک سو سے زیادہ اسرائیلی حماس کی قید میں ہیں اور جنگ کو آٹھ ماہ ہونے کو آۓ ہیں لیکن اسرائیلی فوج اپنی طاقت کے بل بوتے پر ایک بھی یرغمالی کو رہا نہیں کروا پائی - دوسری طرف اسرائیلی فوج نے 35 ہزار فلسطینیوں کو گولہ باری اور فائرنگ سے شہید کر دیا ہے اور 80 ہزار سے زیادہ کو زخمی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+