امریکہ اس وقت پاکستان کی حمایت کے مواقع چاہتا ہے، ڈونلڈ بلوم
- 03, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے یہ اہم لمحہ ہے، امریکا اس وقت پاکستان کی حمایت کے مواقع چاہتا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکا تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کا اہم پارٹنر ہے، امریکا پاکستان کے لیے سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ اور سرمایہ کار ہے۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکی فرمز پاکستان میں اعلیٰ معیار کی سرمایہ کاری لاتی ہیں، پاکستان اپنی معاشی پوزیشن سے نمٹنے کے لیے قلیل مدتی کوششیں کر رہا ہے، پاکستان کے اقدامات میں آئی ایم ایف کے معاہدے شامل ہیں، ہم اس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی سفیر نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ طویل اور مضبوط شراکت داری رہی ہے، مجھے امید ہے کہ ہماری شراکت داری جاری رہے گی۔
تبصرے