شدید گرمی: مسجد الحرام اور نبوی (ص) میں نماز جمعہ اور خطبات کا دورانیہ کم کر دیا گیا

مسجد الحرام اور مسجد نبوی

نیوز ٹوڈے :   سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی (ص) میں جمعہ کے خطبات اور نمازوں کا دورانیہ مختصر کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطبہ اور نماز 15 منٹ طویل ہوگی جب کہ متحدہ عرب امارات میں جمعہ کا خطبہ بھی 10 منٹ تک محدود کردیا گیا ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کو شدید گرمی سے بچانا اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ امارات کے صحرائی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+