محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں

محرم الحرام

نیوز ٹوڈے :  محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہو گی۔ صوبے میں پانچ سو دو مقامات کو حساس قرار دیا جائے گا، حساس مقامات پر فوج اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے۔صوبہ بھر میں 10426 محرم کے جلوس نکالے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مقررہ راستوں اور مقامات کے علاوہ کسی اور جگہ پر جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں ہوگی۔

صوبے میں 502 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، فوج اور رینجرز کو بھی تعینات کیا جائے گا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے، تمام مجالس اور جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ .

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر کی بھی اجازت نہیں، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، لاؤڈ اسپیکر کے خلاف قانون کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+