قیادت کے خدشات کے باوجود، بائیڈن کا صدارتی انتخاب کی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار

صدر جو بائیڈن

نیوز ٹوڈے :  ڈیموکریٹک پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تحفظات کے باوجود امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے نکلنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بائیڈن کی مایوس کن کارکردگی کے باعث اعلیٰ ڈیموکریٹک قیادت ان کی جگہ صدارتی امیدوار لانے کی باتیں کرنے لگی ہے۔اس بحث کے بعد ڈیموکریٹک گروپ میں ہلچل مچ گئی تاہم جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اگلی بحث کے منتظر ہیں۔

پہلی بحث میں کچھ خامیوں کی وجہ سے جو بائیڈن کو بعض ڈیموکریٹس کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ اگلے انتخابات میں حصہ لینے کے قابل نہیں ہیں اور ان کی عمر شاید انہیں اگلے چار سال تک صدارتی فرائض کی انجام دہی کی اجازت نہ دے سکے۔ 

پارٹی رہنماؤں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کو کنونشن میں ان کی جگہ نیا اور مضبوط امیدوار لانا چاہیے، لیکن بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہی امیدوار برقرار رہے گا۔جو بائیڈن نے کہا کہ جب کوئی آپ کو نیچے گراتا ہے تو آپ واپس آجاتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+