اٹلی کے سمندر میں برطانیہ ساختہ قیمتی کشتی میں سوار لاپتہ 6 افراد کی تلاش جاری

ڈوبنے والی لگژری کشتی

نیوز ٹوڈے :    اٹلی کے سمندر میں ڈوبنے والی قیمتی کشتی کے 6 مسافروں کی تلاش جاری ہے - اٹلی کے سمندر میں ڈوبنے والی قیمتی کشتی میں سوار برطانیہ کے ٹیک ٹائیکون مائک لینچ اور ان کی بیٹی سمیت ڈوبنے والے 6 افراد کی لاشوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے - ڈوبنے والی کشتی میں (برطانوی ٹیک ٹائیکون مائک لینچ ، مورگن اسٹینلے انٹر نیشنل کے چئرمین جوناتھن بلومر اور امریکہ کے مشہور وکیل کرس مورو ویلو) شامل تھے - برطانوی ٹیک ٹائیکون کی 18 سالہ بیٹی اور بلومر اور کرس دونوں کی بیویاں بھی ان گمشدہ افراد میں شامل ہیں -

حادثہ کا شکار کشتی میں سے 15 افراد کو زندہ اور ایک کی لاش نکال لی گئی ہے ـ مردہ شخص کی شناخت کشتی کے باورچی کی حیثیت سے ہوئی ہے - برطانیہ کی تیار کردہ "بیسیان" کشتی میں 22 افراد سوار تھے حادثہ کشتی کے طوفان سے ٹکرانے سے پیش آیا - اٹالین حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں مزید افراد کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہے معلوم ہوتا ہے کہ لاشیں کشتی میں پھنس گئی ہیں - کشتی کپتان کے مطابق طوفان کے ساتھ ٹکراتے ہی کشتی الٹ گئی اور 2 منٹ کے اندر ڈوب گئی -

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+