جرمنی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر نامعلوم شخص کی فائرنگ
- 06, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : جرمنی میں اولمپکس حملوں کے یادگاری دن کے موقع پر اسرائیل کے سفارتخانے کے نزدیک فائرنگ - (جرمنی کے شہر میونخ) میں اسرائیلی سفارتخانے کے نزدیک فائرنگ کرنے والا نامعلوم شخص پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا - مارا جانے والا مشتبہ شخص ہتھیار اٹھاۓ ہوۓ اسرائیلی سفارتخانے کے گرد گھومتا ہوا دکھائی دیا گیا تھا - پولیس کے آتے ہی مشتبہ شخص نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس کی جوابی فائرنگ سے مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا - حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ اس شخص نے ہتھیار کہاں سے لیا تھا اور اس کا مقصد کیا تھا-
حکام کے مطابق اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ مشتبہ شخص اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ کرنا چاہتا تھا - یہ واقعہ 1972 میں میونخ میں ہوۓ اولمپکس حملوں کے یادگاری دن منانے کے موقع پر پیش آیا - 5 ستمبر 1972 کو میونخ میں ہونے والی اولمپکس گیموں کے موقع پر ہوۓ حملوں میں اسرائیل کے 11 کھلاڑی مارے گۓ تھے - اس موقع پر جرمنی کی پولیس کا ایک جوان اور حملہ کرنے والے فلسطینی شہری بھی ہلاک ہوۓ تھے - اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی سفارتخانہ بند ہونے کی وجہ سے مشتبہ شخص کی فائرنگ سے کسی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا -
تبصرے