عمران خان کو رہا کرو، ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سے مطالبہ
- 26, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک انٹرویو میں رچرڈ گرینل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیر خارجہ مارکو روبیو پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہری صلاحیت رکھنے والے ممالک کے ساتھ مختلف طریقے سے نمٹا جاتا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ وہ کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو وہ 4 سالوں میں پچھلے 45 دنوں میں نہیں کر سکی۔ ایک سوال کے جواب میں رچرڈ گرینل نے کہا کہ سابقہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس وقت کے پاکستانی سربراہ حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قید رہنما، پی ٹی آئی کے بانی، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح سیاست میں باہر کے آدمی تھے، اور عقل کی بات کرتے تھے۔ نامزد ایلچی نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی کو رہا کیا جائے، کیونکہ انہیں ٹرمپ جیسے ہی الزامات کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے پیچیدہ گفتگو ہوئی، اصل بات یہ ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو رہا کیا جائے۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین

تبصرے