پاک سعودی تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت
- 26, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : فروری میں جدہ میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس نمائش میں 133 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش میں فارماسیوٹیکل، سرجیکل، ٹیکسٹائل کے شعبوں کے سٹالز شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ نمائش میں خوراک، تعمیرات سمیت اہم شعبوں کے سٹال بھی لگائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی مصنوعات کی عالمی برانڈنگ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ نمائش میں B2B میٹنگز، سیمینارز اور زائرین کے ساتھ بات چیت شامل ہوگی۔ جدہ نمائش کے ذریعے پاکستانی مصنوعات کروڑوں لوگوں تک پہنچ سکیں گی۔ یہ کاروباری برادری میں کاروبار کے مزید مواقع پیدا کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین

تبصرے