کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
- 26, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی ہلاکت کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کرم میں روزانہ کی بنیاد پر تمام ضروری دوائیں پہنچائی جارہی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ایسی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاراچنار میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس کے دوران 100 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ ضلع کی تمام بڑی اور چھوٹی سڑکیں گزشتہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ڈیڑھ 2 ماہ سے بند ہیں ۔
تحصیل چیئرمین کرم آغا مزمل نے دعویٰ کیا کہ سڑکیں بند ہونے سے شہری خوراک اور علاج معالجے سے محروم ہیں، 100 سے زائد بچے طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین

تبصرے