کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی

فریقین سے مذاکرات

نیوز ٹوڈے :   ضلع کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، حتمی فیصلے کے لیے گرینڈ امن جرگہ آج کوہاٹ میں ہوگا۔

پاراچنار میں ادویات اور خوراک کی بندش، سڑکوں کی بندش اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور آمدورفت میں رکاوٹوں کے خلاف 7 روز سے احتجاج جاری ہے۔ شدید سردی میں بچے، بڑے اور بوڑھے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ پاراچنار جانے والی مرکزی شاہراہ کی بندش کو 78 روز ہو گئے، سڑکیں بند ہونے سے 100 سے زائد دیہات کے مکین بھی متاثر ہوئے ہیں۔ پاراچنار میں علاج نہ ہونے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جب کہ بڑوں کی اموات اس کے علاوہ ہیں۔

پاراچنار کی صورتحال پر اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں بھی احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ کراچی میں دھرنے کے باعث نمیش چورنگی پر ٹریفک متاثر ہو رہی ہے۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء نے علاقے میں خوراک اور ادویات کی قلت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+