حوثی جماعت نے آج پھر امریکہ کے بحری آئل ٹینکر پر داغیں میزائلیں
- 20, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : یمن کی حوثی جماعت نے آج پھر (خلیج عدن) میں ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے - یہ دعوٰی امریکی 'سینٹرل کمانڈ' نے کیا ہے ، کہ حوثی جماعت نے امریکی جہاز "ایم وی چیم رینجر " کو اینٹی شپ بلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے ـ حوثیوں کی جانب سے جہاز پر دو میزائلیں داغی گئیں - اس امریکی بحری جہاز کو یونان کے عملے کی مدد سے تیل کی سپلائی کیلیے استعمال کیا جا تا ہے - اور اس بحری ٹینکر کی رجسٹریشن 'امریکی مارشل آئی لینڈ' میں کی گئی -
حوثیوں نے جنوبی یمن میں حوثیوں کے ہتھیار خانوں پر ہونے والےامریکی حملوں کا بدلہ لیتے ہوۓ امریکی ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے - حوثی گروپ نے یہ کاروائی اس وقت کی جب چند گھنٹے قبل امریکہ نے حوثیوں کے چودہ ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے - اور حوثیوں کے اینٹی شپ میزائلوں کے گودام کو نشانہ بنایا تھا ـ امریکہ نے ایک ہفتے میں آج چوتھی مرتبہ حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے -
تبصرے