بھارتی ریاست گجرات کی ہرنی جھیل میں کشتی الٹنے سے4 1 طلباء ہلاک اور 11 لاپتہ

ہرنی جھیل

نیوز ٹوڈے :    بھارت کی ریاست (گجرات کے شہر ودودرہ کی مشہور ہرنی جھیل) میں ایک نجی سکول کے طلباء اپنے اساتذہ کے ساتھ پکنک منانے آۓ تھے ، لیکن خوفناک حادثے کا شکار ہو گۓ ـ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرنی جھیل میں بچوں اور اساتذہ سے بھری کشتی الٹ گئی ، اور 14 طلباء اور 2 اساتذہ ہلاک ہو گۓ ، جبکہ 11 بچے لاپتہ ہو گۓ ـ جس وقت جھیل میں یہ حادثہ پیش آیا اس وقت کشتی میں 27 افراد سوار تھے لیکن کسی مسافر نے بھی 'لائف جیکٹ' نہیں پہنی ہوئی تھی ـ

علاقے کے حکام کے مطابق یہ کشتی حادثہ کشتی کے ٹھیکیدار کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ ایک تو کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا ـ اور پھر کسی بھی مسافر کو لائف جیکٹ نہیں پہنائی گئی تھی ـ بچوں کے والدین اور لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ، کہ حادثہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جاۓ ۔ بھارتی وزیر اعظم (نریندر مودی) نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+