بھارتی طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ ہو گیا

بھارتی مسافر طیارہ

نیوز ٹوڈے :   افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ (بد خشاں کے ضلع زیبک کے پہاڑوں) میں ایک بھارتی مسافر طیارہ ہفتے کی رات گر کر تباہ ہو گیا ـ افغان پولیس نے اس حادثےکی تصدیق کرتے ہوۓ کہا ہے ، کہ یہ مسافر طیارہ ہفتے کی رات سے ریڈار سے غائب ہو گیا تھا ۔ اتوار کی صبح مقامی لوگوں نے اس طیارے کے بدخشاں کے شمالی مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاع دی ہے ـ افغان پولیس کے مطابق جاۓ حادثہ پر تحقیقاتی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں ـ

'بھارت کی سول ایوی ایشن' کے مطابق افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بھارت کا نہیں بلکہ روس کا تھا ـ لیکن تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ طیارہ بھارت کا ہی تھا ـ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک 'چارٹرڈ فلائٹ' تھی ـ طیارہ بھارت کے شہر (گاوا سے ازبکستان کے راستے ماسکو) جا رہا تھا ـ طیارے میں کل 6 افراد سوار تھے جس میں عملے کے چار افراد اور دو مسار سوار تھے ـ طیارہ راستے میں ہی حادثے کا شکار ہو گیا ـ حادثے کی ٹھوس وجوہات ابھی سامنے نہیں آئیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+