"ابھی گھر جاؤ" اسرائیلی عوام کا نیتن یاہو سے مطالبہ

نیتن یاہو سے مطالبہ

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی حکومت اس وقت دو مصیبتوں میں گھر چکی ہے ـ ایک تو غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیلی فوج کی لڑائی ان کی توقعات سے زیادہ گھمبیر اور طویل ہو چکی ہے - لیکن ابھی تک انہیں خاطر خواہ نتائج حاصل ہونے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی - دوسری طرف اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر اسرائیل کی عوام اسرائیل کی حکومت کے خلاف بغاوت پر اتر آئی ہے - مظاہرین نے غصے میں "نیتن یاہو کو شیطان کا چہرہ" قرار دے دیا - اور اسرائیلی حکومت پر یہ الزامات بھی لگاۓ ہیں کہ اسرائیل حکومت ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ دار ہے -

یرغمالیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ، جب 7 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے حکومت کے حکم پر آپریشن کا آغاز کیا تھا تو اس وقت ہمیں نظر انداز کر دیا گیا تھا ـ اور اس کے بعد ہر روز ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے - مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 'اب حکومت کو واپس گھر جانا ہوگا ـ ریلیوں میں " ابھی واپس جاؤ " کے نعرے بلند ہو رہے تھے - تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں نے نیتن یاہو کی حکومت کو مسترد کرتے ہوۓ دوبارہ انتخابات کا مطالبہ بھی کیا ہے'-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+