یرغمالیوں کی رہائی کیلیے اسرائیل کو حماس سے معاہدہ کرنا پڑے گا یا پھر ان کی لاشیں لے گا

اسرائیلی حاکمیت

نیوز ٹوڈے :   غزہ کی مزاحمتی جماعت (حماس کے سینیئر رہنما موسٰی ابو مرزوق) نے ایک روسی اخباری نمائندے سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ، کہ 100روز گزرنے کے باوجود اسرائیل جنگ اور طاقت کے زور پر یرغمالیوں کو رہا نہ کروا سکا - اسرائیل کو اسرائیلی یر غمالیوں کی رہائی کیلیے یا تو حماس سے معاہدہ کرنا ہوگا ، یا پھر وہ یرغمالیوں کی لاشیں ہی لے گا ـ حماس کی طرف سے معاہدے کی شرائط آج بھی وہی ہیں - جو اس سے پہلے مقرر کی گئی تھیں ـ کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی ہونے تک اور فلسطین کی خود مختار ریاست کو اسرائیل سے تسلیم کروانے تک حماس اسرائیل کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا -

امریکہ اور دوسرے اسرائیل دوست ملکوں نے بھی 'دو ریاستی حل ہی جنگ بندی کا واحد راستہ قرار دیا ہے' ـ لیکن اسرائیل نے اسے 'اسرائیلی حاکمیت کے نظریے' کے خلاف قرار دیا ہے - حماس رہنما نے کہا کہ تمام قوتوں کو مل کر غزہ میں نسل کشی بند کرانے کیلیے اقدامات کرانے چاہئیں ـ اسرائیلی جارحیت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے - اب تک غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار ہو چکی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+