روس کے گیس ایکسپورٹ ٹرمینل پر ڈرون حملہ
- 22, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ کی سرزمین پر جنگ چھڑتے ہی دنیا کا دھیان روس یوکرین جنگ سے ہٹ گیا ـ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یوکرین میں جنگ ختم ہو چکی ہے ـ روس اور یوکرین کی فوجیں آج بھی ایک دوسرے کے آمنے سامنے ڈٹی ہوئی ہیں اور دونوں طرف سے حملے جاری ہیں ـ روسی حملوں میں یوکریں کے حملوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدت ہے - اتوار کے روز روس کے شہر (سینٹ پیٹرز برگ) میں ڈرون حملوں کے باعث علاقے کے قریب 'گیس ایکسپورٹ ٹرمینل' میں بہت خوفناک دھماکہ ہوا تھا - دھماکے کے بعد ٹرمینل میں آگ بھڑک اٹھی ـ آگ بہت تیزی سے پھیل گئی ۔
آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا ۔ دھماکے کے وقت ٹرمینل کے قریب تین 'بین الاقوامی ٹینکرز' بھی وہاں کھڑے تھے اس لیے آگ بہت تیزی سے پھیل گئی ۔ تاہم اس دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی - یوکرینی فوج نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، لیکن یوکرینی فوج نے اس حملے سے پہلے بھی کبھی ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی -
تبصرے