پشاور میں صدر کے ایک شاپنگ سیٹر میں خوفناک آتشزدگی

خوفناک آتشزدگی

نیوز ٹوڈے :   پشاور کے علاقے (صدر میں واقع ایک شاپنگ سینٹر) میں رات اڑھائی بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی ـ آگ نے تیزی سے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والا عملہ اور گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ـ لیکن چھ گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ کی شدت اور شعلوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہورہی ـ علاقے کے تمام فائر فائیٹرز اور فائر بریگیڈ کی تمام گاڑیاں جاۓ حا دثہ پر مصروف عمل ہیں ـ اس کے علاوہ ارد گرد کے اضلاع سے بھی مدد لی گئی ہے اس وقت فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیاں اور 120 فائر فائیٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ـ

لیکن چونکہ اس پلازہ میں 'یو پی ایس ، بیٹریوں اور موبائلوں' کی کئی دکانیں بنی ہوئی تھیں ـ اور رات کا وقت ہونے کی وجہ سے دکانیں بند بھی تھیں اس لیے آگ بجھانے میں مشکل پیش آ رہی ہے ـ دکانوں کے اندر سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی آ رہی ہیں ـ جو کہ بیٹریاں اور یو پی ایس پھٹنے کی آوازیں ہیں ـ شاپنگ سینٹر میں کروڑوں روپوں کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ـ آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ پلازہ کے ارد گرد کے گھروں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے کیونکہ آگ کے پھیلنے کا خدشہ ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+