غزہ میں اسرائیل کے سفاکانہ حملے جاری، شہدا کی تعداد کہاں تک پہنچ گئی؟
- 22, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: غزہ پر اسرائیل کے اندھا دھند حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار 474 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 62 ہزار سے زائد افراد زخمی اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 20 جنوری تک غزہ میں 17 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے تھے۔ بے گھر افراد کو انسانی امداد اور بے شمار مشکلات کا سامنا ہے۔ 20 اور 21 جنوری تک 325 ٹرک ادویات، خوراک اور دیگر ضروری سامان غزہ پہنچایا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے مزید 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے اور 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 369 ہو گئی ہے۔
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیر اعظم نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے جنگ بندی کے مطالبے کو ایک بار ہھر مسترد کر دیا۔ امریکہ نے بھی اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا، لیکن اسرائیل نے بڑی طاقت کے مطلبے کو بھی ٹھکرا دیا۔ نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین پر تب تک حملے ہوتے رہے گے جب تک حماس پوری طرح ختم نہ ہو جائیں۔
تبصرے