افغانستان میں تباہ ہونیوالا روسی طیارہ پاکستانی حدود میں پایا گیا

تباہ ہونے والا طیارہ

نیوز ٹوڈے :   افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بھارت سے تاشقند جاتے ہوئے پینتالیس منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں منڈلاتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق، 10 سال پرانا ایف اے طیارہ مراکش کی رجسٹریشن کے ساتھ تھائی لینڈ کے ہوائی اڈے سے روس کے لیے نجی اور چارٹرڈ پرواز سے روانہ ہوا۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 50 منٹ پر لاہور کے قریب پاکستان میں داخل ہوا، طیارہ 37925 کی بلندی پر 570 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا۔ اس کے بعد طیارہ صبح 6:35 پر افغانستان کی سرحد میں داخل ہوا۔ میڈیا نے بتایا کہ حادثے میں پائلٹ سمیت چار مسافر محفوظ رہے اور دو لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+