زیلینسکی کے پاس بچا بہت تھوڑا وقت
- 23, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : اس وقت روس کی فوج یوکرین کے شمال مشرقی علاقے پر قبضہ کرتی ہوئی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ـ اب زیلینسکی کے پاس بہت کم وقت بچا ہے ، جس میں اسے طے کرنا ہے کہ 'اسے روس کے سامنے شکست تسلیم کرنی ہے ، یا پھر یوکرین کو مکمل طور پر تباہ کروانا ہے' - روس نے یوکرین کی سرحد پر 700 سے زیادہ ٹینک تعینات کر رکھے ہیں ، جو آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں - امریکہ کی انٹیلیجنس کے چیف (ایورل ہلز) نے بھی یہ پیش گوئی کی ہے ، کہ یوکرین اور نیٹو بہت جلد روس سے ہار جائیں گے ۔ اگر یوکرین کو جلد مدد نہ ملی تو یوکرین صرف ایک سال میں ہی جنگ ہار جاۓ گا -
حالانکہ امریکہ نے یوکرین کو 60 بلین ڈالر کی مدد کیلیے 'کانگریس' سے تقاضا کیا تھا ـ لیکن ان کی تجویز کو رد کر دیا گیا تھا ـ یعنی اب زیلینسکی کو امریکہ کی طرف سے بھی مدد کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے ـ مدد کی امید ختم ہونے پر زیلینسکی کا حوصلہ بھی ختم ہونے لگا ہے ، اور اب نہ ہی اس کے پاس اتنے ہتھیار ہیں کہ وہ اپنی فوج کو مقابلے کیلیے مجبور کر سکیں -
تبصرے