ستاون مسلم ملکوں نے کیا اسرائیل اور امریکہ کی گھیرا بندی کا فیصلہ

امریکہ کی گھیرا بندی

نیوز ٹوڈے :    یمن کے (حوثی گروپ) کا ایک ڈرون پہلی دفعہ امریکہ کے ایئر ڈیفینس سسٹم کی پکڑ سے بچتا ہوا اسرائیل کی ایک رہائشی عمارت سے جا ٹکرایا ہے ـ اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب امریکہ اور اسرائیل کے ایئر ڈیفینس سسٹم بھی غلطیاں کرنے لگے ہیں - اسی دوران 'سعودی عرب میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف 57 مسلم ملکوں' نے ایسی گھیرا بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کہ یہ جنگ بہت جلد یوکرین جنگ کی طرح دو طاقتوں میں بدل جاۓ گی - جس میں دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں دو حصوں میں بٹ چکی ہیں ـ 'ایران اور سعودی عرب' کی کوششوں سے تمام مسلم ملک اپنی ذاتی رنجشوں کو بھلاتے ہوۓ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف متحد ہونے لگے ہیں - ان مسلم ملکوں کے ساتھ روس اور چین بھی شامل ہیں -

اسرائیل اس سے پہلے کئی مرتبہ بیان دے چکا ہے ـ کہ ایران اسرائیل کے خلاف تمام جماعتوں کی مدد کر رہا ہے - اور اب ایران کے ساتھ سعودی عرب کا جنگ کے میدان میں اترنا امریکہ اور اسرائیل کیلیے بہت بڑی پریشانی ہے - سعودی عرب میں (او آئی سی) کے اجلاس میں ایران کے صدر 'ابراہیم رئیسی' بھی شریک ہوں گے ، اور اس اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر تمام مسلم ملک مل کر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بڑا فیصلہ کریں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+