روس نے سعودی عرب اور ایران سے دوستی کا حق ادا کر دیا ہے

سعودی عرب

نیوز ٹو ڈے : سال 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد یورپی ملکوں نے روس پر کڑی پابندیاں لگا دی تھیں ـ جس کی وجہ سے روس الگ تھلگ ہو گیا تھا - اس وقت یورپی ملکوں نے روس کو جھکانے کی پوری کوشش کی تھی - لیکن اس مشکل وقت میں ایران نے روس کا بھر پور ساتھ دیا تھا ـ ایک طرف تو ایران نے روس کو اپنے طاقتور ڈرون دے کر جنگ میں(پیوٹن) کی فوج کی طاقت کئی گنا بڑھا دی تھی ، تو دوسری طرف سعودی عرب نے اس وقت روس کا ساتھ دیتے ہوۓ روس کے خزانے کو کم یا خالی نہ ہونے دیا - سعودی عرب کی طرح روس بھی خام تیل نکالنے اور بیچنے والا بڑا ملک ہے -

سعدی عرب نے ایسے کڑے وقت میں روس کے خام تیل کی سیل بڑھانے کیلیے تیل کی پیدا وار کم کر دی تھی ـ اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گرنے نہ دیں ، حالانکہ اس وقت امریکہ نے بار بار سعودی عرب سے تیل کی پیدا وار بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا ، لیکن سعودی عرب نے امریکہ کے مطالبات کو نظر انداز کر دیا تھا - اسی وجہ سے یوکرین جنگ کے دوران ہی ایران اور سعودی عرب روس کے ساتھ دکھائی دینے لگے تھے ـ اور اب روس اور چین نے بھی دوستی کا حق ادا کرتے ہوۓ روس اور چین کھل کر غزہ کا ساتھ دے رہے ہیں - اور فلسطین اسرائیل معاملے پر کھل کر مسلم ملکوں کے ساتھ کھڑے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+