نائیجیریا میں تاوان کیلیے اغوا کی گئی بچیوں کو بازیاب کرا لیا گیا

بازیاب کرا لیا

نیوز ٹوڈے :   نائیجیرین حکومت نے اغوا کرکے یرغمال بنائی گئی پانچ بہنوں کو بازیاب کروا لیا ـ تفصیلات کے مطابق اسی مہینے کے شروع میں نائیجیریا کے ایک گھر سے 6 بچیوں کو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا اغواء کے بعد ان میں سے ایک بچی کو قتل کر دیا گیا ، اور باقی پانچ کو یرغمال بنا لیا گیا ۔ اغواء کنندگان بچیوں کے والدین سے بچیوں کی واپسی کے بدلے بھاری رقم مانگ رہے تھے ـ

نائیجیرین پولیس اور فوج نے مل کر کاروائی کرتے ہوۓ ان 5 بچیوں کو نائیجیریا کے جنگلات سے اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کروا لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاوان کی رقم کا ایک روپیہ بھی ادا کیے بغیر ان بچیوں کو بازیاب کرایا گیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+