اسرائیل کی حماس کو دو ماہ کے لیے جنگ بندی کی تجویز

جنگ بندی کی تجویز

نیوزٹوڈے:   اسرائیل نے فلسطین میں حماس کو دو ماہ کی جنگ بندی کی تجویز دی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بعد غزہ میں دو ماہ کے لیے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اسرائیل نے مصری اور قطری ثالثوں کے ذریعے حماس کو جنگ بندی کی تجویز پیش کی۔

سعودی حکومت نے اپنےایک بیان میں کہا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات نہیں ہو سکتی۔ دوسری جانب وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مدد سے ہم فلسطین کے لیے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے سب سے اہم چیز غزہ میں جاری جنگ ہے اور یہ تنازع اسرائیل کی طرف سے کسی صورت قبول نہیں ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+