امریکہ میں لوگ سب سے زیادہ کس چیز سے ڈرتے ہیں؟ امریکیوں کے چونکا دینے والے انکشافات

امریکی بدعنوانی

نیوزٹوڈے:   زیادہ تر امریکی بدعنوانی یا کرپشن سے ڈرتے ہیں۔ حال ہی میں امریکہ میں ایک سروے کیا گیا جس میں امریکی شہریوں میں خوف کی مختلف اقسام کی درجہ بندی کی گئی۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق ماہر عمرانیات کرسٹوفر نے سروے ٹیم کی قیادت کی۔ مذہب اور سازشی نظریات کا مطالعہ کرنے والے ڈاکٹر بدر نے نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس سروے میں تازہ ترین انکشاف کیا۔

سروے میں ایٹمی جنگ، آتش فشاں پھٹنے، زومبی جیسے خدشات کے بارے میں پوچھا گیا جس کے بعد ٹیم نے نتائج کی درجہ بندی کی۔ 60 فیصد امریکی بدعنوان سرکاری اہلکاروں سے خوفزدہ ہیں۔ اس کے علاوہ 40 فیصد لوگوں کو معاشی یا مالیاتی تباہی، روسی جوہری ہتھیاروں کے استعمال، عالمی جنگ، عزیزوں کی موت کے قریب، سائبر دہشت گردی کا خوف ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+