بھارت کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر، مسجد کا نام محمد بن عبداللہ رکھنے کا فیصلہ
- 23, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: ایودھیا میں ہندوستان کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر کا کام مئی میں شروع ہونے والا ہے، جس کے اگلے 3 سے 4 سالوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔
مسجد کا نام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اعزاز میں "مسجد محمد بن عبداللہ" رکھا جائے گا، مسجد کا مقصد تاج محل کی تعمیراتی شان کو پیچھے چھوڑنا ہے، جو خوبصورتی اور ثقافتی دولت کی علامت ہونے کا دعوی کررہی ہے۔
تبصرے