عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل اور روس نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنا دی

روسی سفیر

نیوز ٹوڈے:    عالمی عدالت انصاف میں جرمنی اسرائیل کا ساتھ دینے کیلیے کھڑا ہو گیا ـ جرمن سفیر کے اسرائیل کے حق میں بیان دیتے ہی روس بھڑک گیا - روسی سفیر نے کہا کہ 'نازیوں' نے اسرائیل کا جو قتل عام کیا تھا وہ اسرائیل کیلیے ہمدردی آج بھی جرمنی کے دل میں موجود ہے - اور آج بھی جرمنی اسرائیل کے تمام مظالم کے باوجود اسی کا ساتھ دے رہا ہے ـ اگر ایسی بات ہے تو اس وقت کئی روسیوں کو بھی مارا گیا تھا ، تو ایسی ہمدردی اور ساتھ روسیوں کیلیے کیوں جرمنی کے دل میں نہیں ہے ـ کیوں جرمنی آنکھیں بند کرکے اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے -

روس کے سفیر کے اس بیان کے بعد اسرائیل کے سفیر نے پہلے تو جرمنی کے سفیر کا اسرائیل کا ساتھ دینے پر اس کا شکریہ ادا کیا ، پھر روس پر آگ بگولہ ہو تے ہوۓ اسرائیلی سفیر نے کہا ، کہ ہمیں اور اس جنگ میں قتل ہونے والے اسرائیلیوں کے خاندان والوں کو روس کے اس رویے سے دکھ پہنچا ہے - روس نے فلسطینیوں کا ساتھ دیتے ہوۓ اسرائیل کے ساتھ جڑے تمام رشتوں کو بھلا دیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+