خلیج عدن میں گیارہ جنوری سے غائب دوفوجی جوانوں کو ڈھونڈنے میں امریکہ ہوا ناکام

خلیج عدن

نیوز ٹوڈے :   گیارہ جنوری کو 'خلیج عدن میں حوثی جماعت کو اسلحہ فراہم کرنے والی ایرانی کشتی پر امریکی فوجیوں نے دھاوا بول دیا تھا' ـ اور ایرانی کشتی پر چھاپے کے دوران خلیج عدن میں دو امریکی فوجی لاپتہ ہو گۓ تھے ـ (امریکی سینٹ کام) کے مطابق اسپیشل امریکی نیوی سیلز کے ان دو نوجوانوں کو گیارہ جنوری سے تلاش کیا جا رہا ہے لیکن اب تک کامیابی حاصل نہ ہو سکی ـ

سینٹرل کمانڈ کے مطابق 'امریکہ ، سپین اور جاپان' کے بحری جنگی جہاز اور طیارے ان جوانوں کی تلاش کیلیے یمن اور صومالیہ کے درمیان خلیج عدن کے وسیع علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے تھے ـ لیکن اب سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے ، کہ لاپتہ نوجوانوں کے احترام کے پیش نظر مزید معلومات جاری نہیں کی جائیں گی ـ جبکہ امریکہ سینٹ کام نے ان دونوں جوانوں کو مردہ قرار دیتے ہوۓ مزید سرچ آپریشن روک دیا گیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+