اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کو دو ماہ کی جنگ بندی کی پیشکش کر دی

جنگ بندی کی پیشکش

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے ـ آج اسرائیل کے حملوں میں 200 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ اسرائیلی حملوں کے جواب میں حماس کے حملے بھی جاری ہیں 'حماس نے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس' میں اسرائیل کے زیر قبضہ عمارتوں پر حملے کیے جس سے کئی عمارتیں گرنے سے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گۓ ۔ جنوبی غزہ میں حماس اسرائیلی فوج کیلیے ایک بڑی پریشانی ثابت ہو رہا ہے ـ وسطی غزہ میں بھی اسرائیلی فوج کو بہت نقصان اٹھانا پڑا حماس کے حملوں میں21 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گۓ ، اور درجنوں زخمی ہو گۓ ـ

غزہ میں اسرائیلی فوج کے گراؤنڈ آپریشن کے دوران اب تک 208 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق اسرائیل نے کر دی ہے ـ اپنے آپ کو مزید نقصان سے بچانے اور اسرائیلی یر غمالیوں کی رہائی کیلیے اسرائیل نے حماس کو یہ پیشکش کی ہے کہ اگر حماس قیدیوں کی رہائی کا سمجھوتہ کرتا ہے تو اسرائیل دو ماہ کی جنگ بندی کیلیے تیار ہے ـ حماس نے اسرائیل کی اس پیشکش کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+