شہنشاہ کی اکلوتی اولاد کا عام نوکری کرنے کا فیصلہ، حقیقت سامنے آگئی

شہزادی

نیوزٹوڈے:   جاپانی شہنشاہ کی اکلوتی اولاد نے نوکری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہزادی جو کہ جاپان کے شہنشاہ کی اکلوتی اولاد ہے، اپنی گریجویشن کے بعد ریڈ کراس سوسائٹی میں کام شروع کریں گی۔ شہزادی اپنی ملازمت کے علاوہ شاہی خاندان کی ذمہ داریاں بھی دیکھیں گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ریڈ کراس میں کام کرنے میں ہمیشہ دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ اس معاملے میں پوری تیاری کرنا چاہتی ہیں تاکہ مستقبل میں آسانی سے کام کر سکیں۔ شہزادی اس وقت گاکوشین یونیورسٹی میں اپنے آخری سال میں ہے، جاپانی اور ادب کا مطالعہ کر رہی ہے۔

شہزادی آئیکو کو عام طور پر جاپانی عوام میں اچھی طرح سے جانا جاتا ہے، جن میں سے اکثر نے ان کے نئے کردار کا خیرمقدم کیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+