جنگ کے خوف سے ، امریکا نے چین سے مدد مانگ لی
- 24, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے چین سے مدد مانگی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا نے گزشتہ تین ماہ کے دوران چین کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا معاملہ متعدد بار اٹھایا ہے۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس نے حوثیوں کے دو جوہری صلاحیت والے میزائل تباہ کر دیے ہیں جو بحیرہ احمر میں حملے کے لیے تیار تھے۔ CENTCOM کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے اینٹی شپ میزائل خطے میں امریکی بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ ہیں۔
تبصرے