جوبائیڈن کیلیے ہوا مشکل امریکہ میں انتخابی مہم چلانا

امریکی صدر بائیڈن

نیوز ٹوڈے :    امریکی صدر جوبائیڈن کیلیے امریکہ میں انتخابی مہم چلانا مشکل ہو گیا ہے ـ منگل کے روز (ورجینیا میں بائیڈن ایک جلسے میں تقریر کر رہے تھے) - بائیڈن کے خطاب کے دورا ن ہی ہال میں کئی لوگوں نے فلسطین کے حق میں نعرے بلند کر دیے ـ اس احتجاج اور نعرے بازی کی وجہ سے بائیڈن کیلیے تقریر جاری رکھنا مشکل ہو گیا ، کیونکہ آہستہ آہستہ فلسطینیوں کے حامیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ـ سیکیورٹی اہلکار فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کرنے والے اور صدر کی تقریر کے دوران خلل ڈالنے والے افراد کو باہر نکالنے لگے ـ

لیکن ہال میں موجود لوگ ان باغیوں کا ساتھ دینے کیلیے کھڑے ہونے لگے ، یہ لوگ مطالبہ کر رہے تھے کہ اسرائیل میں مظالم کا سلسلہ بند کیا جاۓ اور غزہ میں فوری جنگ ختم کرائی جاۓ ـ ایک شخص نے بلا جھجھک بائیڈن سے سوال کیا کہ "اور کتنے بچوں کو قتل کرواؤ گے" ـ فلسطین کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوۓ تقریباً 12 افراد کو ہال سے باہر نکالا گیا ۔ ان لوگوں نے فلسطین کا پرچم بھی اٹھا رکھا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+