ملک کے شمالی علاقہ جات میں بارشوں کا سلسلہ شروع

بارشوں کا سلسلہ

نیوز ٹوڈے :   دسمبر کے بعد اب جنوری کے مہینے میں بھی پاکستان بھر میں بارشوں کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ، اور موسم سرما میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں خشک سالی کا خطرہ بھی بڑھنے لگا ہے - پی ڈی ایم اے یعنی ( پنجاب ڈساسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق پاکستان سمیت کئی ملکوں کے ایل نینو کی وجہ سے خشک سالی کا شکار ہونے کا خطرہ ہے - اب دیگر کئی ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی موسم سرما شدید ہو گیا ہے - ملک بھر میں شدید اور خشک سردی پڑ رہی ہے ـ پنجاب کے میدانی علاقوں ، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے بالائی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج رہا ـ ملک بھر میں قومی شاہراہیں اور موٹر ویز آج بھی کئ مقامات پر شدید دھند کی وجہ سے بند رہیں -

شدید دھند کی وجہ سے کئی پروازیں معطل اور درجنوں پروازیں بھی تاخیرکا شکار ہوئیں ـ پنجاب کے متعدد علاقوں میں تقریباً ایک ماہ سے دھند چھائی ہوئی ہے - اور مزید تین روز تک دھند کا یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے - 26 جنوری کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے ، جس سے شمالی علاقہ جات کے 50 فیصد حصے میں بارش ہونے کے امکانات ہیں ، بارش کے بعد دھند کی شدت میں کمی آ جاۓ گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+