روس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ حادثے کا شکار

ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ

نیوز ٹوڈے :   روس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ روس کے شہر (بلگروڈ) میں حادثے کا شکار ہو گیا ـ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 74 افراد سوار تھے ۔ روس کا یہ جہاز یوکرین جا رہا تھا ، کہ راستے میں ہی گر کر تباہ ہو گیا ـ طیارے میں سوار 65 یوکرینی جنگی قیدی تھے ـ روس کے وزیر دفاع نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ اس طیارے میں جو جنگی قیدی تھے انہیں آج یوکرین کے حوالے کیا جانا تھا ـ

روس کا یہ (آئی ایل 76 طیارہ) ایسے علاقے میں تباہ ہوا ہے جہاں یوکرین کے حملے جاری ہیں ـ ایسے میں اس حادثے سے متعلق کوئی بھی بیان دینا قبل از وقت ہو گا کہ 'یہ طیارہ خود گرایا گیا ہے ، یا دشمن کی کوئی سازش ہے ، یا خود ہی کسی حادثے کا شکار ہوا ہے' ـ طیارہ گرنے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے ـ روسی حکام نے واقعے کی تحقیقات کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+