جوزف بوریل آۓ کھل کر میدان میں فلسطین کے حق میں

جوزف بوریل

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں اسرائیلی حملوں کے آغاز میں یورپی یونین مکمل طور پر اسرائیل کا ساتھ دے رہا تھا ۔ لیکن اب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف 'جوزف بوریل' نے یورپی یونین کی میٹنگ میں صاف کہہ دیا ہے ، کہ فلسطین کو آ زاد ریاست بننے سے کوئی روک نہیں سکتا ـ کسی ملک کے پاس اس معاملے کو ویٹو کرنے کا اختیار نہیں ہے ـ جوزف بوریل نے اپنے بیان میں فلسطینی ریاست کے متعلق اسرائیل کے یکطرفہ مؤقف کو رد کر دیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو ویٹو کر سکے ۔

جوزف بوریل نے اس میٹنگ کے دوران ایک ایسا 'روڈ میپ بھی پیش کیا ہے ، جس میں دو ریاستی حل کیلیے ایک بین الاقوامی کانفرنس بلانے کی بات کی گئی ہے' ، تاکہ عملی طور پر فلسطینی ریاست کا قیام مکن بنایا جا سکے - یورپی یونین کی اس میٹنگ میں یورپ کے بڑے بڑے ملک اور کئی عرب ممالک ،اسرائیل ۔اور فلسطین کے سبھی سربراہ موجود تھے - بوریل نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں جو کچھ کر رہا ہے ـ کہ یا تو فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے نکال رہا ہے یا پھر انہیں فلسطین میں ہی دفن کر رہا ہے یہ کوئی آپشن نہیں ہے بلکہ اس سے اسرائیل اپنے خلاف آنے والی نسلوں کے دلوں میں نفرت پیدا کر رہا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+