بھارتی گلو کار کی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ اٹھ کھڑے ہوۓ

بھارتی گلوکار لکی علی

نیوز ٹوڈے :   فلسطین کے حق میں اب بھارت سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں - (بھارتی گلوکار لکی علی) نے دبئی کانسرٹ کے دوران فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوۓ کہا کہ "میں نیتن یاہو کی اس بات سے متفق ہوں کہ فلسطین میں ایک ریاست ہونی چاہیے ، لیکن وہ ریاست فلسطین کے لوگوں کیلیے ہونی چاہیے - اور وہ ریاست فلسطین کی ہو" ـ لکی علی کے میوزک کانسرٹ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ـ جب بھارتی گلوکار نے سامعین کے سامنے براہ راست فلسطین کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ـ لکی علی کے اس بیان پر تمام تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے-

اور تمام ہال نعروں اور تالیوں سے گونج اٹھا - لکی علی نے کہا ، کہ نیتن یاہو جس ریاست کا ذکر کر رہے ہیں اس ریاست میں سب ایک ساتھ رہ سکتے ہیں - لیکن یہ ریاست فلسطین کی ہونی چاہیے ـ لکی علی نے اس سے پہلے نومبر میں فلسطین کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ بھی کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+