مودی حکومت راجھستان میں واقع اجمیر شریف دربار کو ہڑپنے کی تیاریاں کر رہی ہے
- 30, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارتی حکومت نےبھارت میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ـ مسلمانوں کی مساجد اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی کرنا اور انہیں شہید کروا دینا اب بھارتی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے ـ(بابری مسجد اور دلی کی جامع مسجد) کو ہڑپنے کے بعد اب 'راجھستان کے اجمیر شریف دربار' پر بھارت کی سفاک حکومت نطریں گاڑے بیٹھی ہے ـ بابری مسجد اور جامع مسجد کیس میں اے ایس آئی اور تجزیہ نگاروں نے اس وقت مساجد کا جائزہ لے کر آخر میں وہی رپورٹ تیار کی تھی ـ جو بھارتی حکومت ان سے کروانا چاہتی تھی ـ ہندو دھرم اور ہندو اکثریت یہ بہانہ بنا کر مسلمانوں کی عبادت گاہوں اوردرگاہوں پر قبضہ کر لیتے ہیں ـ
کہ ان کے نیچے مندر ہیں ـ یہ عمارتیں کسی مندر یا ہندو ؤں کے مقدس مقامات کو منہدم کر کے بنائی گئی ہیں ـ ا ب بھی ایسا ہی کچھ ہو رہا ہے ـ اب ہندوؤں کی حکومت کی نظر اجمیر شریف دربار پر ہے ـ اور بدستور یہی دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ یہ عمارت بھی کسی مندر کی جگہ تعمیر کی گئی ہے ـ حالانکہ ہندوؤں کے اس دعوے کی کوئی حقیقت نہیں ـ لیکن ہندوؤں کی اس ہٹ دھرمی کی وجہ مسلمانوں کی سستی اور خاموشی ہے ۔ اب بھارتی مسلمانوں کو بھی غفلت کی نیند سے جاگنے کی ضرورت ہے ـ ورنہ مودی حکومت مسلمانوں کا بھارت میں رہنا مشکل بنا دے گی ـ
تبصرے