جوبائیڈن نے امریکی فوجی اڈے پر ہوۓ حملے کا جواب دینے کی دھمکی دے دی

    نیوز ٹوڈے:  اتوار کی شام کو (مشرقی اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا تھا) ـ ان حملوں میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 34 زخمی ہو گۓ تھے ـ فلسطین اسرائیل جنگ کے دوران پہلی مرتبہ اردن میں تعینات امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے ـ جس پر صدر بائیڈن بوکھلا کر رہ گۓ  ، اور انہوں نے اس حملے کا الزام ایران کی حمایت یافتہ جماعتوں پر لگاتے ہوۓ کہا ہے ، کہ ہم اس حملے سے متعلق حقائق اکٹھے کر رہے ہیں ـ لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ ان حملوں میں شام اور عراق میں سر گرم  ایرانی حمایت یافتہ جماعتوں کا ہاتھ ہے ـ 

        امریکی صدر نے کہا کہ "ہمارے دشمنوں کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ ہم وقت آنے پر ذمہ داروں کا محاسبہ اپنے حساب سے کریں گے ـ اور امریکی فوجیوں پر کیے گۓ ڈرون حملے کا جواب دیا جاۓ گا" ـ صدر بائیڈن نے کہا کہ ' اردن کے قریب جو کچھ بھی ہوا ہے وہ ایک بڑی جارحیت ہے' ۔ ( العربیہ ) کے ذرائع کے مطابق اردن کے قریب امریکی اڈے کو نشانہ بنانے ولا ڈرون شام کی طرف سے آیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+