حماس اسرائیل کے خلاف اسرائیلی ہتھیار ہی استعمال کر رہا ہے (نیو یارک ٹائمز)

   نیوز ٹوڈے : امریکہ کے اخبار (نیو یارک ٹائمز) کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے ـ کہ 7 اکتوبر سے حماس کی فوج اسرائیلی فوج کے خلاف اور اسرائیل کے علاقوں پر حملہ کرنے کیلیے جو ہتھیار استعمال کر رہی ہے وہ ہتھیار اسرائیل کے ہیں ـ دراصل اسرائیل کئی سالوں سے فلسطین پر جن ہتھیاروں سے حملے کر رہا ہے ان میں سے زیادہ تر بم اور ہتھیار ایسے ہوتے ہیں جو گرنے کے بعد پھٹتے ہی نہیں ہیں ـ حماس کے فوجی ان ہتھیاروں کو اکٹھا کر کے انہی ہتھیاروں کی طرز کے جدید ہتھیار بنا لیتے ہیں ، یا انہی ہتھیاروں کو مرمت کرکے اور ان میں جدت پیدا کرکے حماس کی فوج ان ہتھیاروں کو اسرائیل کے خلاف استعمال کر رہی ہے ـ

      یہی وجہ ہے کہ 'امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس' کا یہ دعوٰی ہے کہ 114 دن حماس کے خلاف بھیانک جنگ لڑنے کے بعد بھی حماس کے 80 فیصد ٹرمینلز آج بھی صحیح سلامت  اور کار آمد ہیں ـ اسرائیل کے ایک اعلٰی افسر نے یہ بیان دیا ہے کہ 'اگر ہم نے حماس کے لیڈر کو بھی قتل کر دیا تب بھی حماس ختم نہیں ہوگا' ـ اس لیے نرمی اور بات چیت سے جنگ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ـ ورنہ اسرائیل کا حال 7 اکتوبر سے بھی برا ہو سکتا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+