ایران میں قید موساد کے سہولتکاروں کو پھانسی دے دی گئی

پھانسی پر لٹکا دیا

نیوز ٹوڈے : ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی سپریم کورٹ میں چار ملزمان نے اپیل دائر کی تھی ـ جن پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کی مدد کرنے اور ایران میں اسرائیلی کارندوں کی پشت پناہی کا الزام لگایا گیا تھا ـ سپریم کورٹ نے ان چاروں ملزمان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوۓ انہیں موت کی سزا سنا دی تھی ـ ایران نے ان چاروں ملزمان کو پیر کے روز پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا ـ ملزمان عراق کے علاقے سے غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہوۓ تھےـ ملزمان 'اصفہان میں موجود فوجی ساز وسامان تیار کرنے والی فیکٹری' میں بم حملے کی غرض سے آۓ تھے --

اس حملے کی سازش اسرائیلی ایجنسی " موساد" کی جانب سے کی گئی تھی ـ لیکن ایرانی انٹیلیجنس نے ان کی یہ سازش ناکام بنا دی ۔ یہ واقعہ 2022 کا ہے ـ ایرانی انٹیلیجنس نے ان چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی تھیں ـ حقائق سامنے آنے پر ایران کی حکومت نے ان چاروں ملزمان کو ان کے کیفرکردار تک پہنچا دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+