جنگ نہیں چاہتے لیکن جو کرنا ہے وہ کریں گے، امریکہ

امریکی قومی سلامتی کونسل

نیوزٹوڈے:  امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم بدلہ لینے کے لیے خطے میں کوئی بڑی جنگ نہیں چاہتے لیکن جو کرنا ہے وہ کریں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے، اسی لیے ہم ایران کے ساتھ بھی جنگ ​​نہیں چاہتے۔ اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے ہونے والے مذاکرات تعمیری رہے ہیں اور قیدیوں کی ڈیل کے لیے بہت کام کرنا باقی ہے۔ دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ 40 نئے F-16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے۔ امریکہ کا یہ فیصلہ ترکی کی جانب سے رواں ہفتے نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی توثیق کے بعد سامنے آیا ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+