فلسطین کے خلاف اسرائیل کے شرمناک منصوبے کی تیاری
- 30, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: اسرائیل نے غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی واپسی کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی سلامتی کے وزیر اور ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہوئے۔ کانفرنس میں غزہ میں 6 غیر قانونی بستیوں سمیت 21 تعمیرات کا نقشہ پیش کیا گیا۔ دوسری جانب امریکا اور فرانس نے اسرائیل کی غزہ میں واپسی کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کی مذمت کی۔
تبصرے