ساتھی ملکوں نے جنگ میں ویسا کردار ادا نہیں کیا جیسا انہیں کرنا چاہیے تھا 'زیلینسکی'

زیلینسکی

نیوز ٹوڈے : ایک جرمن اخبار کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے صدر نے جنگ کے خوفناک نتائج سے پوری دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بڑھی تو یہ تیسری جنگ ہوگی۔ روس اور یوکرین کی جنگ اب تیسرے سال میں داخل ہونے والی ہے اگر ہمیں امریکہ ، جرمنی اور دوسرے ملکوں سے بروقت ہتھیار اور مدد نہ ملی اور ساتھی ملکوں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو یہ جنگ مزید شدید ہو جاۓ گی - زیلینسکی نے کہا کہ "اگر اس جنگ میں امریکہ نے مدد سے ہاتھ کھینچا تو یہ یوکرین کی جنگ میں ایک خراب اشارہ ہوگا" -

جو کہ نہ صرف یوکرین بلکہ نیٹو اور یورپ کسی کیلیے بھی درست نہ ہو گا - ولادیمیر زیلینسکی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ جنگ میں جرمنی کی مدد اور حمایت سے غیر مطمئن ہیں ـ تو انہوں نے کہا کہ 'وہ صرف اس بات سے مایوس ہیں کہ جرمنی نے ویسا کردار اد نہیں کیا ، جیسا اسے یوکرین پر پہلے قبضے کے دوران کرنا چاہیے تھا - زیلینسکی نے کہا کہ یہ مایوسی صرف اولاف شولز کے متعلق نہیں بلکہ امریکہ اور یورپی رہنماؤں سے بھی ہے' -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+